وہ جو کہتے تھے کہ کنونشنل وار میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کے کل رات ہوش ٹھکانے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سٹی42: وہ جو کہتے تھے کہ کنونشنل وار میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان کے کل رات ہوش ٹھکانے آ گئے۔ کل رات کو انہیں نیند نہیں آئی، ہم نے تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے یہ باتیں، آج بدھ کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں کل رات کو بزدل کے مساجد پر حملوں کے جواب میں پاکستان آرمی کی کارروائیں کے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا، اب وقت ہے کہ ہم ان سپاہیوں، سپہ سالاروں کو ہم سلام پیش کریں جنہیں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر لاکھوں عورتوں کو بیوہ ہونے سے بچایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مسلح افواج کے تمام افسروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دن رات محنت کر کے پلاننگ کی ، تیاری کی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ کہا کہ کل رات پاکستان نے بھارت کے پانچ جہاز گرائے، ہمارے شاہینوں نے احتیاط سے کام لیا ورنہ یہ گرنے والے پانچ جہاز دس ہو جاتے۔ انہوں نے بتایا کہ دشمن کے 80 طیاروں نے حملہ کیا تھا، انہیں پاکستان کے شاہینوں کے منہ توڑ جواب کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہوئ اور انہیں واپس بھاگنا پڑا۔
سندرفائرنگ؛ 2 افراد زخمی
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی مسلح افواج کے سپہ سالاروں کے فرداً فردا نام لے کر اور ان کے ساتھی افسروں کو خڑاج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی قرارداد منظور کرنے کی تجویز دی۔
تیل کی قیمتوں میں زبردست واپسی
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، وہ وہاں 3 روزہ قیام کریں گے۔
پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کا استقبال کیا ۔ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، سمیت وفاقی وزراء عطاء تارڑ ، محمد عون چوہدری ، خواجہ محمد آصف سمیت اہم شخصیات وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔
وزیراعظم لندن میں تین روز قیام کریں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف دورۂ لندن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔
شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے