فرانس نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل کو مار گرانے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
فرانس نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل کو مار گرانے کی تصدیق کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اعلی فرانسیسی انٹیلی جنس عہدیدار نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 شہروں میں 20 سے زائد مقامات پر میزائل حملے کیے، جس میں تقریبا 30 پاکستانی شہری شہید اور 45 سے زائد زخمی ہوئے۔پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے تباہ کئے گئے جبکہ فورسز نے 7 ڈرون بھی مار گرائے۔
اعلی فرانسیسی انٹیلی جنس عہدیدار نے اب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے جو فرانس میں تیار کردہ اس جدید جنگی طیارے کا پہلی بار جنگ میں نقصان ہے۔فرانسیسی حکام اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا پاکستان نے راتوں رات ایک سے زیادہ رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم، بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گرنے والے طیارے کے ملبے میں فرانسیسی کمپنی کا لیبل دیکھا گیا۔رافیل ایک 10 ٹن وزنی، دوہری انجن والا جدید ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو 30 ملی میٹر توپ، ایئر ٹو ایئر میزائل، لیزر گائیڈڈ بم، اور کروز میزائل سے لیس ہوتا ہے۔حالیہ کشیدگی سے قبل بھارت کے پاس 36 رافیل طیارے تھے جو فرانس سے خریدے گئے تھے۔
اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا جس کا ملبہ بھی مل گیا ہے اور اخبار کا کہنا ہے کہ ثبوتوں سے واضح ہے کہ آپریشن میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،وزیراعظم کا قوم سے خطاب بھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،وزیراعظم کا قوم سے خطاب آئیسکو حکام نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے احکامات کی کی تردید کر دی آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد، بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب کو سیکرٹری قومی صحت کا اضافی چارج بھی تفویض فرانسیسی سفارتخانے کے وفد کا زرعی ترقیاتی بینک کا دورہ جماعت اسلامی کا بھارت کے حملوں کے خلاف 9مئی کو ملک گیر یوم عزم منانے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کی جانب سے بھارتی
پڑھیں:
بھارتی صحافی رعنا ایوب اور ان کے والد کو قتل کی دھمکیاں موصول
بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معروف صحافی اور واشنگٹن پوسٹ کی کالم نگار رعنا ایوب اور ان کے اہلِ خانہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں، کیونکہ انہیں حال ہی میں اپنے فون پر ایسے شخص سے متعدد دھمکیاں ملی ہیں جو ان کا گھر کا پتہ جانتا ہے۔
سی پی جے کے بھارت میں نمائندے کونال مجمدار نے ایک بیان میں کہا کہ ’کسی نامعلوم بین الاقوامی نمبر سے رعنا ایوب اور ان کے والد کو دی جانے والی تشدد کی دھمکیاں انتہائی تشویش ناک ہیں۔ حکام کو فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے، اور یہ یقینی بنانا چاہیے کہ بھارت میں صحافی خوف یا تشدد کے خطرے کے بغیر کام کر سکیں۔‘
یہ بھی پڑھیے بھارت: صحافی راجیو پرتاپ کی موت، حادثہ یا منصوبہ بندی کے تحت قتل؟
سی پی جے کے مطابق، رعنا ایوب نے 3 نومبر کو پولیس میں درج اپنی شکایت میں بتایا کہ انہیں 2 نومبر کو تقریباً 20 منٹ کے دوران متعدد ویڈیو کالز، فون کالز، اور واٹس ایپ پیغامات موصول ہوئے۔
ان کالز میں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ 1984 کے سکھ مخالف فسادات پر ایک کالم لکھیں، جن میں اس وقت کی وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد تقریباً 3,000 سکھ ہلاک ہوئے تھے۔
رعنا ایوب نے کہا کہ کال کرنے والے شخص نے ان کا گھر کا پتہ بتایا اور دھمکی دی کہ اگر انہوں نے مطلوبہ مضمون شائع نہ کیا تو ان کے گھر پر حملہ کیا جائے گا اور ان کے والد کو قتل کر دیا جائے گا۔
یہ شکایت کوپر کھیرا نے پولیس اسٹیشن (نوی ممبئی) میں درج کرائی گئی ہے۔
رعنا ایوب کے مطابق، کال کرنے والے کے واٹس ایپ پروفائل پر موجود تصویر مبینہ طور پر بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کی تھی، جو اس وقت ریاست گجرات کی ایک جیل میں قید ہے۔ تاہم سی پی جے اس تعلق کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔
پولیس حکام کے مطابق، دھمکیوں کے بعد رعنا ایوب کی رہائش گاہ پر سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے سلمان خان کے بعد اب شاہ رخ بھی نشانے پر، قتل کی دھمکی موصول
نوی ممبئی کے پولیس کمشنر ملند بھرمبے نے سی پی جے کے پیغام کا فوری طور پر جواب نہیں دیا، جب کہ سینئر انسپکٹر اُمیش گاولی نے بتایا کہ وہ اس وقت رعنا ایوب کا بیان ریکارڈ کر رہے ہیں، اس لیے تبصرہ نہیں کر سکتے۔
قابلِ ذکر ہے کہ رعنا ایوب کا ذاتی فون نمبر گزشتہ سال آن لائن لیک ہو گیا تھا، جس کے بعد انہیں متعدد آن لائن ٹرولنگ، سرکاری دباؤ، تفتیش، اور جنسی و قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رعنا ایوب