فائل فوٹو

لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، نوٹم جاری کردیا گیا۔

لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کیلئے بند کئے گئے ہیں۔

سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی دوپہر 12 بجے تک بند رہے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات، شیڈول جاری ہوگیا

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق، صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکساں تعطیلاتی شیڈول پر عمل کریں تاکہ صوبے بھر میں طلبہ کو مساوی چھٹیوں کا موقع مل سکے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب دسمبر کے آخر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی توقع ہے، اور حکومت چاہتی ہے کہ سخت موسم میں طلبہ کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی اسموگ کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی تعلیمی ادارہ صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھولا جا سکے گا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات اسموگ کی شدت کے پیش نظر تبدیل کیے گئے ہیں۔ جو ادارہ مقررہ وقت سے پہلے کھلے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اسے ایک لاکھ سے دس لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ نیا شیڈول 27 اکتوبر 2025 سے 15 اپریل 2026 تک مؤثر رہے گا۔

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق، تمام اسکول صبح 8:45 بجے کھلیں گے اور دوپہر 1:30 بجے بند ہوں گے۔

سنگل شفٹ اسکول: 8:45 صبح تا 1:30 دوپہر (جمعہ کو 12:30 بجے تک)

ڈبل شفٹ اسکول: پہلی شفٹ 8:45 صبح تا 1:30 دوپہر، دوسری شفٹ 1:00 دوپہر تا 4:00 شام

اساتذہ کے اوقاتِ کار: 8:30 صبح تا 2:00 دوپہر (جمعہ کو 12:30 بجے تک)

محکمہ تعلیم نے اساتذہ، طلبہ اور والدین کو نئے اوقات اور تعطیلاتی شیڈول پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب موسم سرما کی تعطیلات

متعلقہ مضامین

  • غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، متحد ہونا پڑے گا: خواجہ آصف
  • پنجاب میں سموگ کا روگ برقرار، شہر لاہور کی فضا آج بھی آلودہ
  • امریکا: حکومتی شٹ ڈاؤن سے فضائی نظام مفلوج، تین دن میں دو ہزار پروازیں منسوخ
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات، شیڈول جاری ہوگیا
  • پاکستان سب کا ، قومی یکجہتی ہماری اصل طاقت: خواجہ آصف  
  • شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند، صبح 6 سے رات 10 بجے تک پابندی عائد
  • تکنیکی وجوہات، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ، متعدد پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار
  • امریکا کا طویل ترین شٹ ڈاؤن، فضائی نظام خطرے میں
  • لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
  • کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت: اے کیو آئی 251 ریکارڈ