حسن نواز اور رائلی روسو انوکھا کارنامہ،پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ بناڈالا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں حسن نواز اور رائلی روسو نے نیا ریکارڈ بناڈالا۔ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر کپتان سعود شکیل اور فن ایلن جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم دوسرے اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حسن نواز اور رائلی روسو نے ریکارڈ بریکنگ اننگز کھیلی۔ جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائلی روسو نے 46 گیندوں پر 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 45 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ روسو اور حسن نواز کے تیسری وکٹ کیلئے درمیان 134 رنز کی پارنٹرشپ بھی قائم ہوئی۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک ہی ٹیم کے 2 بیٹرز کی جانب سے ایک اننگز میں دو سنچریاں اسکور کی گئی ہوں۔واضح رہے کہ اس میچ میں گلیڈی ایٹرز نے فتح سمیٹ کر کوالیفائر تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رائلی روسو حسن نواز
پڑھیں:
محکمہ تعلیم کا انوکھا اقدام یونیسیف کو ماموں بنا دیا
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) محکمہ تعلیم بلوچستان کے زیر اہتمام یورپی یونین اور یونسیف کی فنڈنگ سے محکمہ تعلیم نے ورچول اکیڈمی فور ٹیچر ٹریننگ کا اغاز کیا جس کے تحت اساتذہ اب گھر بیٹھے پیشوانہ تربیت حاصل کر سکیں گے جس میں اساتذہ کی ٹریننگ اور رجسٹریشن کا تمام عمل پروونشل انسٹیٹیوٹ فار ٹیچر ایجوکیشن پائٹ کو دیا گیا ہے، مگر اکنامک انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق 60فیصد بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس موجود ہی نہیں، جبکہ زہری علاقوں میں جس میں تربت، خضدار، لورالائی، ژوب و دیگر میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے 12 سے 16 گھنٹے موبائل نیٹ موجود نہیں ہوتا۔(جاری ہے)
اساتذہ کی ٹریننگ تو ان لائن ہو رہی ہے مگر پائٹ نے ان لائن ایڈورٹائزمنٹ کی بجائے مختلف شہر کے بل بورڈز میں لاکھوں کے ایڈورٹائزمنٹ کر دی، یہ زیر نظر تصویر سرینا چوک پر واقع ایک بل بورڈ کی ہے جس کا ہفتے کا کرایہ ڈیڑھ سے دو لاکھ تک ہے، جبکہ پائٹ کا افیشل پیج فیس بک پر موجود ہے جس کی فالونگ بھی ہزاروں میں ہے... ڈائریکٹر پائٹ سے رابطہ کرنے کے باوجود سوالوں کے جوابات نہیں دیے گئے اب سوال یہ بنتا ہے کہ یہ لوگ عوامی پیسے کو اس طرح کیسے ضائع کر سکتے ہیں۔