ذاتی نوعیت کا سوال، مریم نفیس مداحوں پر بھڑک اٹھیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر انتہائی ذاتی نوعیت کا سوال کرنے پر مداحوں کو کھری کھری سنادیں۔
مریم نفیس نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن کیا، جس کے دوران ایک صارف نے ان سے ذاتی زندگی کے بارے میں سوال پوچھا تو اداکارہ کا جواب سن کر سب ہکا بکا رہ گئے۔
انسٹا صارف نے مریم نفیس سے سوال کیا تھا کہ ’’دوسرا بچہ کب؟‘‘ جس پر بھڑک پر مریم نفیس نے جواب دیا کہ ’’کیا آپ دائی ہیں؟‘‘
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’یہ حیران کن ہے کہ کتنے لوگ مجھ سے یہ ذاتی سوال پوچھنے کی جرأت کرتے ہیں۔ کب سیکھیں گے کہ ایسے سوال نامناسب ہوتے ہیں؟‘‘
یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں فضول تجسس رکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہو۔ اپنی اداکاری اور میزبانی کے ساتھ ساتھ وہ اپنی صاف گوئی اور بے باک انداز کےلیے بھی جانی جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے مریم کے اس ردعمل پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی نجی زندگی کو احترام دینا چاہیے، جبکہ کچھ نے اسے ضرورت سے زیادہ حساسیت قرار دیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: مریم نفیس نے
پڑھیں:
اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست، سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب
اعظم سواتی—فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں 15 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دے دیا۔
جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس میں کہا کہ سیکریٹری داخلہ نے عدالتی آرڈر کی غلط تشریح کی، عدالت نے حکم دیا تھا کہ اعظم سواتی کا نام لسٹ سے نکالا جائے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔