مریم نواز — فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارت طیارے، ڈرونز گرانے کی شرمناک شکست کا بدلہ عام شہریوں سے لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے لاہور سمیت دیگر 12 مقامات پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

مریم نواز نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت رسپانس کو سراہا اور کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں، بری اور بحری فوج کے شیروں کو قوم سلام پیش کرتی ہوں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس جاری

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس جاری ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا، بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے ذریعے بھارتی غرور اور تکبر کو خاک میں ملاتی رہے گی۔

مریم نواز نے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور صوبے بھر کے مختلف شہروں میں پولیس اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈرون حملوں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں کے دوران زخمی ہونے والے شہری اور افسران کا بہترین علاج کیا جائے اور انتظامی افسران زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے جارحیت کی۔ بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ پوری قوم پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بھارتی پائلٹ نااہلی اور ناکامی کا استعارہ بن چکے ہیں، بھارت کا غرور رافیل طیاروں کی طرح زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ بھارت عام شہریوں کو نشانہ بنا کر روایتی بزدلی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز کہا کہ

پڑھیں:

نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف

 نبیل گبول نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی۔رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے ایکس پر پیغام میں سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد پر مریم نواز سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، میری درخواست پر آپ نے علی پور کی 3 یونین کونسلوں میں گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی۔نبیل گبول نے مزید کہا کہ آپ نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی علی پور بھیجا، مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی۔

متعلقہ مضامین

  • یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • ایک گھنٹے میں یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
  • پاکستان کے پہلے کوبلیشن سینٹر کا افتتاح، کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہوگا، مریم نواز
  • کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
  • بھارت کا ڈرون ڈراما
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز