لاہور: والٹن میں فائرنگ کی آوازیں، سائرن بج اٹھے، شہریوں میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)ڈرون کے گرنے کے فوری بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں،بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعہ لاہور کے والٹن ایئرپورٹ اور برکی میں پیش آیا، جہاں ایک بھارتی ڈرون کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ڈرون کے گرنے کے فوری بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سائرن بجا دیا گیا۔
سائرن کی آواز سنتے ہی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈرون کی موجودگی پر فائرنگ کی گئی، والٹن روڈ پر فائرنگ سے دو مشکوک ڈرون مار گرائے گئے، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ گھروں سے نکل آئے۔
خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاک فوج نے 12 شہروں میں بھارتی ہیرون ڈرون مار گرائے۔ ان شہروں میں گوجرانوالہ، ڈہرکی، چکوال، شیخوپورہ، اور گجرات شامل ہیں۔ ایک ڈرون کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں اور ایک راولپنڈی میں حساس علاقے کے قریب بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود شام 6 بجے تک بند، نوٹم جاری
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فائرنگ کی
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔