آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کیخلاف سڑکوں پر، حافظ تیری نظر سری نگر کے نعرے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
مظفرآباد/ اسلام آباد:
پاک بھارت جنگ کے خطرے کے پیش نظر آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر امڈ آئے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آزاد کشمیر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔
ریلی میں بھارت اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی گئی۔
آزاد کشمیر کے عوام نے نعرہ لگایا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ، جنگ رہے گی جبکہ حافظ تیری نظر سری نگر، سری نگر کے نعرے بھی لگائے گئے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر کے عوام
پڑھیں:
پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر جواب لائقِ تحسین ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر جواب لائقِ تحسین ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلگام میں جعلی آپریشن کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا گیا اور جو جواب پاک فوج نے دیا وہ لائق تحسین ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا، 30 سے زائد شہید ہوگئے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم ائیر فورس اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم نے اختلافات بھلا کر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اور ایک ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ حکومت سب سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔