مسلح افواج پوری طرح چوکس، بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا: ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
مسلح افواج پوری طرح چوکس، بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے تمام 12 ہیرپ ڈرونز گرادیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے تمام12ڈرونز مار گرادیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا ہے کہ بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا، پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں، ہندوستان نے پاکستان کی فضائی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی کی، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، رات کو بھی افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت، بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے: بلاول بھٹو شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت، بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے: بلاول بھٹو بھارت کا گوجرانوالہ میں ڈرون حملہ، ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی ڈرون مار گرایا بھارت کی جارحیت پر ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے: صدر اردوان لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا پاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلئے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائیگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مسلح افواج پاک فوج
پڑھیں:
گزشتہ رات بھارت نے ایک بارپھر جارحیت کی کوشش کی،حملے میں متعدد فوجی جوان زخمی، ترجمان پاک فوج
اسلام آباد(اوصاف نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7اور8 مئی کی شب بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی کوشش کی، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں
بھارت نے مختلف شہروں میں ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی،لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہوئےبھارت کے ڈرونز کو مختلف مقامات پر مارگرایا گیا، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے،
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت مساجد اور شہری آبادی پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے،لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا،عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزی کی گواہ ہے،بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی دوبارہ خلاف ورزی کی ہے،
مختلف شہروں میں مارگرائے بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے،میانو سندھ میں ڈرون گرنے کے باعث ایک شہری شہید ہوا ہے،ایک ڈرون لاہور کے قریب مار گرایا۔
پاکستان اور بھارت کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ،وزیرخارجہ کی تصدیق