پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈز کے اجرا کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
حکومت نے پہلے گرین سکوک بونڈ کے اجرا کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو راغب کرنا، مالیاتی مارکیٹ کو مضبوط کرنا اور ملک کی سبز اور پائیدار معیشت کی طرف منتقلی کو تیز کرنا ہے۔
گرین سکوک ملک کی مالیاتی مارکیٹ کو گرین فائنانسنگ کے عالمی بہترین طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس کے تحت 20 سے 30 ارب روپے کے درمیان مالیت کے سکوک بانڈز کا افتتاحی اجرا نیلامی کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔
گرین سکوک بانڈز سرمایہ کاروں کو اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ماحول دوست منصوبوں کی حمایت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کے لیے اس اختراعی آلے کی فہرست سازی اور اسے فروغ دینے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
بدھ کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس اقدام کا دوسرا مقصد اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پائیدار مالیات کو ترقیاتی حکمت عملی کے بنیادی حصے میں شامل کرتے ہوئے ماحولیاتی طور پر پائیدار منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا تھا۔
’یہ اہم مالیاتی آلہ معاشی ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی طور پر پائیدار منصوبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی سکوک مارکیٹ میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔‘
گرین سکوک پروگرام کو مشترکہ مالیاتی مشیروں بشمول میزان بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ، دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ، اور بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ پائیدار سرمایہ کاری سکوک فریم ورک، گرین سکوک کے تاریخی آغاز کی بنیاد فراہم کرتا ہے، یہ اقدام پاکستان کے وژن 2028 سے کافی حد تک ہم آہنگ ہے، خاص طور پر اس کا مقصد سود سے پاک معیشت کی طرف منتقلی ہے۔
’گرین سکوک بانڈز پائیدار ترقی کی حمایت میں مالیاتی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے، یہ جدت کا ایک مینار اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پائیدار ترقی پائیدار سرمایہ کاری سکوک فریم ورک پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری سکوک بونڈز سود سے پاک ماحولیاتی اثرات مالیاتی مارکیٹ وژن 2028.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پائیدار ترقی پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری سکوک بونڈز سود سے پاک ماحولیاتی اثرات مالیاتی مارکیٹ وژن 2028 مالیاتی مارکیٹ ترقی کو فروغ سرمایہ کاری سکوک بانڈز گرین سکوک کے لیے
پڑھیں:
ملک کا مالیاتی خسارہ تشویش ناک 7 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) ملک کا مالیاتی خسارہ تشویش ناک 7 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، گزشتہ مالی سال کے دوران آمدن 10 ہزار ارب روپے کے قریب رہی، اخراجات 17 ہزار ارب سے زائد رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کی خالص آمدن 9 ہزار 946 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ حکومتی اخراجات 17 ہزار 36 ارب روپے تک پہنچ گئے، اس عرصے کے دوران مالی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کا 5.4 فیصد تک محدود رہا، مالی خسارے کا حجم 7 ہزار 90 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے گزشتہ مالی سال 2024ء تا 2025ء کے دوران وفاقی حکومت کے آمدن و اخراجات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو 6 ہزار 854 ارب روپے منتقل کئے، قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 8 ہزار 847 ارب روہے خرچ ہوئے، حکومت آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر 12970 روپے کا اصل سالانہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوا، گزشتہ مالی سال 11 ہزار 744 ارب ٹیکس جمع، ہدف سے 1226 ارب کم رہا، تاجر دوست اسکیم سے بھی 50 ارب روپے وصولی کا ہدف پورا نہ ہوسکا۔
وزارت خزانہ کے مطابق دفاع پر 2193 ارب، وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 1049 ارب خرچ ہوئے، ترقیاتی منصوبوں پر گزشتہ سال سے 43 فیصد زیادہ فنڈز خرچ کئے گئے، سبسڈیز کی ادائیگی پر 1297 ارب روپے خرچ کئے گئے پنشن بل 910 ارب، سول امور چلانے پر 891 ارب روپے کے اخراجات آئے۔