وزارتِ صحت اور ماتحت ادارے مکمل الرٹ رہیں گے، مصطفیٰ کمال
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزارتِ صحت اور ماتحت ادارے مکمل الرٹ رہیں گے، ڈریپ ویکسینز کی بلا تعطل فراہمی کےلیے دوا ساز اداروں سے فوری رابطہ کرے۔
انھوں نے یہ بات اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ، سربراہ این آئی ایچ، سی ای او ڈریپ اور تمام وفاقی اسپتالوں کے سربراہان شریک تھے۔
وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ سی او ڈریپ ادویات کے متبادل انتظامات کو یقینی بنائیں اور جان بچانے والی ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قومی ادارہ صحت میں "قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر" قائم کر دیا گیا ہے، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر تمام صوبوں اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہے گا۔
انھوں نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تمام صوبے 24/7 کوئیک رسپانس سینٹر سے رابطے میں رہیں، وفاقی اسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کیے جائیں اور اسپتال انتظامیہ بلڈ بینک میں خون کے وافر ذخائر اور ادویات کے اسٹاک یقینی بنائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہیروز آف پاکستان، مصطفیٰ قریشی کی زبانی آزادی کی کہانی اور قومی شعور کا پیغام
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے خصوصی ملاقات میں آزادی کی کہانی بتاتے ہوئے قومی شعور کا پیغام جاری کیا ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر جدوجہدِ آزادی کے شاہد اور عظیم فنکار مصطفیٰ قریشی سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں اور آزادی کے وقت کے جذبات شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے، تو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور پاکستان کے قیام کا جوش ان کے دل و دماغ میں بس گیا تھا۔
مصطفیٰ قریشی کے مطابق، وہ گلیوں میں پاکستان کا جھنڈا تھامے "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی آزادی کی خواہش دل میں تھی، مگر اس وقت اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ غلامی اور آزادی میں کیا فرق ہوتا ہے کیونکہ جب ہم انگریزوں کے غلام تھے تو ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ آزادی ہوتی کیا ہے۔
ان کے مطابق قائداعظم نے قوم کو آزادی کی قدر سکھائی اور یہ بتایا کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ مصطفیٰ قریشی نے فن کے ذریعے قومی شعور بیدار کرنے کو اپنی ذمہ داری قرار دیا۔
پاکستان کے ہیرو نے اس موقع پر پوری قوم سمیت ان تمام فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ملک و ملت کے شعور کو اجاگر کیا۔