وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے۔پنجاب کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے، چھٹیوں کے احکامات تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کیلئے ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب بھرمیں پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آج صوبہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ‏پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہدا کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے، ‏پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، کامیابی انشااللہ ہمارا مقدر ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 3 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک بھارت کشیدگی پنجاب تعلیمی ادارے مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کی انتظامیہ کا تمام تعلیمی ادارے دو دن بند رکھنے کا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی، تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان
  • پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، وزیر تعلیم پنجاب
  • پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن بند رہیں گے، نوٹی فیکیشن جاری
  • امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بندکرنے کا اعلان، کہاں کہاں اورکب تک ؟ جانیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا آج تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان
  • پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان
  • پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے، حکومتی فیصلہ
  • آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان