آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا روز؛ تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
سٹی 42 : عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزادکشمیر میں چوتھے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز، دفاتر، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔
آزادکشمیر میں مسلسل چار روز سے ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں مظفرآباد میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز دھیرکوٹ کے قریب فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق، 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مظفرآباد کے یونیورسٹی کالج گراونڈ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
دوسری جانب وفاقی وزراء عوامی ایکشن کمیٹی سے مزاکرات کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے۔ مزاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات وزیراعظم شہباز شریف کی ہدائت پر کیے جا رہے ہیں۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ مناؤں: چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ
فائل فوٹوتحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ ہوگئے۔
روانگی سے قبل انہوں نے کشمیر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے دن سے متعلق ایک ہی بات کہنا چاہتا ہوں کہ شکر الحمدللّٰہ آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ سیلیبریٹ کروں۔‘
انہوں نے نئے آنے والے وزراء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ پاک ان کو کامیاب کرے، اللّٰہ تعالیٰ نے تقریباً ڈھائی سال خدمت کا موقع دیا، میں 6 ماہ پہلے ہی جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔‘
چوہدری انوار الحق کشمیر ہاؤس سے مظفرآباد روانہوزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کشمیر ہاؤس سے مظفرآباد روانہ ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق اور عامر الطاف بھی تھے۔
چوہدری انوار الحق آج اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری میں حصہ لیں گے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔
رائے شماری مکمل ہوتے ہی نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اپنے عہدے کا حلف لیں گے جبکہ چوہدری انوار الحق رائے شماری کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
روانگی سے قبل چوہدری انوار الحق نے کشمیر ہاؤس میں اسٹاف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، آفس اسٹاف اور سیکیورٹی اسٹاف نے علیحدہ علیحدہ تصاویر بنوائیں، وزیراعظم معمولی سیکیورٹی کے ہمراہ مظفرآباد روانہ ہوئے۔