یو اے ای اور پاکستان کا تعاون ایکشن پلان کی تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) (یو اے ای) اور پاکستان کا حکومتی شعبوں میں تعاون کے ایکشن پلان پر تیز رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا یہ اتفاق رائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کابینہ امور کے نائب وزیر برائے کمپیٹی ٹیونس اور ایکسپیرینس ایکسچینج عبداللہ ناصر لوتاہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلویز اور وزیراعظم کے ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ بلال اظہر کیانی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ سے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے دبئی میں خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عبداللہ ناصر لوتاہ نے "گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش" میں شرکت کے لیے آمد پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایم او یو پر اب تک ہونے والے عمل درآمد اور تعاون میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا، امریکا کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، پاک امریکا تعلقات کو خطے کے استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔