Islam Times:
2025-11-18@19:35:29 GMT

خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT

خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئیں

صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈاپور کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ کے قلمدانوں میں ردوبدل کردیا گیا۔ صوبائی وزیر مینا خان کو محکمہ مواصلات جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سہیل آفریدی کو صوبائی کا درجہ دیدیا گیا اور انہیں محکمہ اعلی تعلیم کا قلمدان بھی دیا گیا۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس میں وزیر تعلیم نے کالجز اور اسکولوں میں تین ہزار اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی تجویز دی جس کو کابینہ نے منظور کرلیا۔ کابینہ کی جانب سے منظوری کے تھوڑی ہی دیر بعد مینا خان کی وزارت تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وینزویلا میں سونے کی کان منہدم‘ مزید لاشیں نکالی گئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراکس: وینزویلا میں گزشتہ ماہ سونے کی کان بیٹھ جانے کے باعث 14 کان کن ہلاک ہوگئے تھے، اب مزید6 لا شیں نکالی گئیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں ایک ماہ قبل سونے کی کان دب جانے سے 14 کان کن ہلاک ہوگئے تھے، اب نئی اطلاعات کے مطابق جائے وقوع سے مزید 6 لاشیں نکالی گئیں، جہاں اب ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق سونے کی کان بیٹھنے کا واقعہ وینز ویلا کے روشیو شہر میں شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم کی جانب سے سیلاب زدہ علاقے میں لاشیں نکالنے کا کام اب بھی جاری ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ روشیو شہر کے میئر نے سرکاری طور پر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 24 خواج ہلاک
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • محکمہ تعلیم گلگت بلتستان اور گرین ایج کالج کے درمیان سکالرشپ کا معاہدہ
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • کے پی کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہوتاہے،سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور‘ ختم کرنے کی منظوری ، کیا اب آپریشنز ختم ہوں گے؟
  • خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، احسن اقبال
  • وینزویلا میں سونے کی کان منہدم‘ مزید لاشیں نکالی گئیں
  • صوبے میں دہشت گردی خود ساختہ ہے‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا