جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی 80ویں سالگرہ پرچین روس ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی 80ویں سالگرہ پرچین روس ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے اشتراک سے زیر اہتمام “امن کی مشعل، دور کا نیا باب “نامی چین روس افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی ماسکو میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے مبارکباد کے خطوط پڑھ کر سنائے گئے۔
روس اور چین کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، میڈیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے اپنی تقریر میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن کی جانب سے تہنیتی خطوط ہمیں جوش اور حوصلہ فراہم کرتے ہیں، جو چائنا میڈیا گروپ، آل رشین سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو اور دونوں ممالک کے میڈیا اہلکاروں کی چین روس دوستی کو فروغ دینے اور تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے میں حاصل شدہ کامیابیوں کی سب سے بڑی تصدیق ہے۔
دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے تہنیتی خطوط دونوں ممالک کے میڈیا کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ چین روس تعلقات کی مزید ترقی اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نیا کردار ادا کریں۔ چائنا میڈیا گروپ بہترین پروگرامز کے ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک ثقافتی پل تعمیر کرے گا اور وسیع تر تبادلوں اور تعاون کے ساتھ نئے دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دے گا۔روس میں 2025 کا “چینی فلم فیسٹیول”، اور چائنا میڈیا گروپ اور آل رشین سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی “امپرنٹ آف پیس” تھیم میڈیا مہم کا آغاز بھی اس تقریب میں کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور روس کے تعلقات کو مسلسل ترقی دینا دوستی کو آگے بڑھانے کا تقاضا ہے، چینی صدر تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے پرامن رہیں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کریں، چینی میڈیا چینی صدر کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹیم میڈیا پر نشر کیا گیا چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایف بی آر میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90سے زائد افسران کے تبادلے
ایف بی آر میں پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90سے زائد افسران کے تبادلے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے90سے زائد افسران کو تبدیل کیا گیا ہے، ممبر کسٹم آپریشن اور پالیسی بھی تبدیل کر دیے گئے۔19سے 22گریڈ ان لینڈ ریونیو کے متعدد افسران کو تبدیل کیا گیا ہے، کسٹمز کے گریڈ 19سے 22کے 36 افسران کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گریڈ 22 کے واجد علی کسٹمز کے ممبر آپریشن، اشہد جواد ممبرکسٹمز پالیسی جبکہ محمد علی رضا کو چیف کلکٹر اپریزمنٹ لاہور تعینات کر دیا گیا۔
چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ رباب سکندر کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے، جنہیں ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس تبدیل کر دیا گیااسی طرح کسٹمز کے متعدد کلکٹرز اور ڈائریکٹرز، ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 19 سے 20 کے 57 افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یکم اگست کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 22 کے 252 افسران کے تبادلے و تقرریاں کردی گئیں تھیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5اگست سے بھی برا ہوگا، شیر افضل مروت پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5اگست سے بھی برا ہوگا، شیر افضل مروت نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جاوں گی، سینیٹر مشال یوسفزئی قیام امن کیلئے مشرق وسطی کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں، ٹرمپ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ آدھی سے زیادہ الیکشن پیٹیشنز ابھی تک زیر التوا ہیں، فافن کی رپورٹ وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز پہنچنے پر اظہار اطمینانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم