چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے “امن کی مشعل،ٹائمز کا نیا باب – جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر چین روس ثقافتی تبادلے کی سرگرمی” کو ایک مبارکبادی پیغام بھیجا ۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال قبل چینی عوام اور روسی عوام نے مشترکہ طور پر عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح میں انمٹ تاریخی کردار ادا کیا، ایک ناقابل تقسیم عظیم دوستی قائم کی اور دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔
آج، 80 سال بعد، چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں اور مضبوط تعلقات کی ایک نئی مثال قائم کر رہے ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی تبادلوں کو مضبوط بنانا بڑی اور دور رس اہمیت کا حامل ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی دوستی کو فروغ دینے کے لیے نئی تحریک پیدا کریں گے، چین اور روس کے درمیان نئے دور میں ہم آہنگی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی میں نئی روشنی پیدا کریں گے، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
“امن کی مشعل، ٹائمز کا نیا باب – جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یاد میں چین-روسی ثقافتی تبادلے کی سرگرمی” کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ نےاسی دن ماسکو میں روسی براڈکاسٹنگ کمپنی کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسی دن روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی اس تقریب کو مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور روس کے کر رہے ہیں
پڑھیں:
سونےکی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پڑ رہا ہے اور سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز جمعہ کو بھی جاری رہا۔
ماہرین نے سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ تیل اور دیگر اجناس کے مقابلے میں سونے میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کو قرار دیا۔
عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو(آج )سونے کی قیمت پانچ ڈالر کے اضافے سے چونتیس سو ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید 5سوروپے مہنگا ہو کر362700روپے ہوگیا جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی چار سو اٹھائیس روپے کے اضافے سے310956روپے ہوگئی۔
Post Views: 4