بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، وزیر دفاع کا واضح اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور میں کسی فوجی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز کی دراندازی سے پاکستان کا بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوگیا، ہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دشمن پر واضح کردیا کہ بھارتی حملوں کے جواب میں انڈیا کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز کی دراندازی کے بعد بھارت پر پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کا امکان بڑھ گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور میں کسی فوجی تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی حملوں کے بعد تناؤ میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، پاکستان اور بھارت کا تنازع ایک بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔
وزیر دفاع کے مطابق امریکا پاکستان اور بھارت کیلئے بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں سرفہرست ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی ڈرونز وزیر دفاع کہ بھارتی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔