اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کے پندرہ مقامات پر پاکستانی حملے کی بھارتی خبر جھوٹ کا پلندا ہے ،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدم پور سے پروجیکٹائل انہوں نے خود فائر کئے ۔پاکستان بھارت سے آنے والی ہرشے کو مانیٹر کررہا ہے ۔بھارت کی طرف سے کسی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ،گرائے گئے بھارتی ڈرنز کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

 پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان کے مطابق یہ پابندی 19 ستمبر دوپہر 1 بجے سے نافذ ہوچکی ہے جو 24 اکتوبر صبح 4 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چاہ بہار پورٹ پابندی: بھارت کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟

ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر لاگو ہوگی، چاہے وہ بھارت کی ملکیت ہوں، آپریٹ کیے جارہے ہوں یا لیز پر چلائے جارہے ہوں۔ اس میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 24 اپریل کو بھارت کے خلاف جوابی اقدامات کے طور پر فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب نئی دہلی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر عائد کیا تھا۔ اسلام آباد نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟

کشیدگی میں شدت کے بعد دونوں جوہری طاقتوں کو امریکی مداخلت پر فائر بندی پر آمادہ ہونا پڑا، جس کے بعد 10 مئی کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود عام پروازوں کے لیے کھول دی تھی۔ تاہم بھارتی طیاروں پر پابندی بدستور برقرار ہے، جسے اب مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایئر لائنز بھارت پابندی پاکستان

متعلقہ مضامین

  • میچ کے دوران حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 6-0 کا اشارہ، وزیر دفاع کا دلچسپ ردعمل
  • پاکستان سے اب کوئی روایتی حریفانہ مقابلہ نہیں رہا، بھارتی کپتان
  • بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا
  • فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم شہباز شریف
  • پارلیمنٹ میں مودی کا جھوٹ
  • کرکٹ سیاست کی زد میں
  • سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے؛ رانا تنویر حسین
  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • بابا گرونانک کے جنم دن پر بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا