پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو فضا میں نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارت کی جانب سے 7 اور 8 مئی کو پاکستان پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز داغے گئے جن میں سے بیشتر کو پاکستان نے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنادیا۔
بھارت کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی کی طرف میزائل داغے گئے جنہیں فورسز نے ناکارہ بنادیا۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان نے انہیں فضا میں ہی کیوں نکارہ نہیں بنایا؟
اس سوال پر انتہائی اہم گفتگو کرتے ہوئے ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف اور سینئر و معروف صحافی عامر الیاس رانا نے وجہ بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے ڈرونز کو ہمارے دفاعی سسٹم اور ریڈار نے پہلے ہی پکڑ لیا تھا اور پھر ان کی کڑی نگرانی کی گئی۔
انہوں نے فضا میں ان ڈرونز کو نشانہ نہ بنانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت کی جانب سے فائر کیے جانے والے اسرائیلی ساختہ ڈرونز فضا میں 35 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر پرواز کرتے ہیں، جس کے لیے انہیں نشانہ بنانے کیلیے طویل فاصلے طے کرنے والے میزائلز کی ضرورت ہے اور اس کا تخمینہ بہت زیادہ آتا ہے۔
عامر الیاس رانا نے بتایا کہ بھارت یہ چاہتا ہے کہ بلندی پر اُس کے ڈرونز کو نشانہ بنایا جائے تاکہ وہ ہمارے میزائل سسٹم کا سراغ لگا سکے مگر پاکستان یہ موقع نہیں دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون جب نیچے کی طرف کم پرواز پر آتے ہیں تو انہیں معمول کے اسلحے سے نشانہ بناکر ناکارہ کیا جاتا ہے۔
بیورو چیف نے کہا کہ بھارت یہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں افرتفری ہو مگر وہ اس میں ناکام ہے، ڈرونز کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خون کے عطیات کیلیے اسپتال پہنچی اور وطن سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کی جانب سے ڈرونز کو
پڑھیں:
بھارت پاکستان کیخلاف جارحیت کیلئے ڈونز کیوں استعمال کررہا ہے؟سینئر تجزیہ کار حامد میر نے اندر کی بات بتا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرتجزیہ کار حامد میر نے پاکستان کیخلاف ڈرونز کے ذریعے بھارتی جارحیت کی اہم وجہ بتا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے ڈرونز کے ذریعے بھارتی جارحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کا مورال بہت ڈاؤن ہے، انڈیا نے اب ایک نئی وار گیم شروع کی ہے،اب اگروہ جہاز بھیجیں گے تو ان کو خطرہ ہے کہ پاکستان ان جہازوں کو تباہ کردے گا،تو وہ بڑی تعداد میں اسرائیلی ڈرونز بھیج رہےہیں،حامد میر کاکہناتھا کہ اس وقت ہمیں یہ چیز ذہن میں رکھنی چاہئے،اب ہماری لڑائی صرف انڈیا کے ساتھ نہیں ہے،بلکہ انڈیا اور اسرائیل نے مشترکہ جنگ پاکستان کیخلاف شروع کردی ہے،ان کاکہناتھا کہ جو میرے پاس انفارمیشن ہے،پاکستان کے مختلف شہروں اور بارڈر ایریاز سے جو انفارمیشن جمع کی ہے اس کے مطابق 30کے قریب ابتک میڈان اسرائیل ڈرونز جو انڈیا نے پاکستان کی جانب بھیجے تھے،پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرچکا ہے،اس کا صاف مطلب ہے کہ کل ان کا بہت نقصان ہوا ہے،مودی کا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوگل مختلف کیپٹلز میں کال کرتا رہا ہے ہم نے ایسکلیشن نہیں کرنی،ان کا فارن سیکرٹری وکرم مصری نے یہی کہا کہی کہ ہم نے ایسکلیشن نہیں کرنی،آج صبح سے ان کی طرف سے جوڈرونز آ رہےہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔انہوں نے دنیا کے سامنے جو دعوے کئے ان کو خود ہی غلط ثابت کررہےہیں۔
بھارتی غرور خاک میں ملانے پرپاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین، ریلیاں نکالیں
سینئر تجزیہ کار کاکہناتھا کہ یہ ایک طرح ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی چیک کررہے ہیں،ان کی پوری کوشش ہے کہ وہ بڑی تعداد میں ڈروزنز پاکستان بھیجیں ،اس کا مطلب ہے کہ خوف و ہراس پھیلایا جائے،کل پاکستان ایئرفورس، آرمی اور دیگر فورسز کی مشترکہ کاوش کے نتیجے میں ہندوستان کو غرور جو خاک میں ملا ہے،تو اس سے جو پاکستانی قوم کا حوصلہ بلند ہوا ہے،اس حوصلے کو توڑنے کیلئے ڈرونز وار شروع کی ہے،ان کا مقصد ہے کہ عوام کو اکسایا جائے کہ انڈیا ڈرون پر ڈرون بھیج رہا ہے ہم کیا کررہے ہیں،ہم نے 30سے زیادہ ان کے ڈرونز گرا دیئےہیں،وزیراعظم شہبازشریف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور نیشنل سکیورٹی اجلاس کے بعد اعلامیہ میں بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہم اپنا رسپانس مناسب وقت پراپنی مرضی سے دیں گے،ان کی طرف سے جو ڈرونز آ رہےہیں ان کا مقابلہ تو ایئر ڈیفنس سسٹم کررہا ہے،لیکن جب ہم مناسب سمجھیں گے ہماری طرف سے بھی جواب ضرور آئے گا، ڈرونز بھیجنے کا مطلب ہے کہ انڈیا کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے وہ اس نقصان کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے،اس کا مطلب ہے کہ انڈیاجہازوں کے ذریعے پاکستان کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں۔
بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے:راجہ پرویز اشرف
مزید :