سیکیورٹی خدشات، آئی پی ایل میچ صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا،سٹیڈیم لائٹس بند ہونے کا بہانہ کرکے منسوخ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) – پی ایس ایل کے بعد اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک اہم میچ بھی صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا۔ منتظمین کی جانب سے میچ کی منسوخی کی وجہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کو قرار دیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق اصل وجہ سیکیورٹی کی خراب صورتحال تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم اور اس کے گرد و نواح میں ممکنہ خطرات کے باعث حکام کو میچ فوری طور پر روکنا پڑا۔ اس اچانک فیصلے نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ لیگ کے منتظمین کو بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آؤٹ رکھنے کا حکم جاری
بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔
حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔
انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کی ہدایات کی گئی ہے۔