بھارت کا پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 گرانے کے دعوے پر عطا تارڑ کا منہ توڑ جواب
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے اپنی ہزیمت کو چھپانے کیلئے جھوٹے دعووں کا سہارا لینا شروع کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 طیارے گرانے کے دعوے شروع کردیے جنہیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے فوری طور پر مسترد کردیا۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا "بھارت کی جانب سے ایف-16 اور جے ایف-17 طیارے گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں نہیں لے جائیں گی۔ ایسے غلط دعوے صرف آپ کی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان دعووں کو مکمل طور پر مسترد اور رد کیا جاتا ہے۔"
شاہینوں نے 5 جہاز گرادیئے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے
خیال رہے کہ 2019 میں بھی بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بعد میں امریکہ نے گنتی کرکے بھارت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھوٹے دعوے نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں تاکہ پاکستانی قوم کو تقسیم کیا جاسکے، لیکن قوم نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مزدورکی کم ازکم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرسیکرٹری لیبرسے جواب طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) لاہورہائیکورٹ نے عام مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 روپے مقرر کرنے کے حکومتی اعلان پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس خالد اسحاق نے منوں انڈسٹریز سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے)
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت جلد نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے سماعت چند روز کے لیے ملتوی کر دی۔
درخواست گذاروں کا موقف تھا کہ حکومت پنجاب نے بجٹ میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا مگر اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ انڈسٹریز حکومتی اعلان کے مطابق ادائیگیاں کر رہی ہیں، لیکن سرکاری نوٹیفکیشن کے بغیر وہ اس تنخواہ کی پابند نہیں۔درخواست گذاروں نے استدعا کی کہ مہنگائی کے اس دور میں 22000 روپے ماہانہ اجرت ناکافی ہے، لہذا عدالت صوبائی حکومت کو فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔