زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید15روپے اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید15روپے اضافے سے 398روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید7روپے اضافے سی266روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
(جاری ہے)
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی 600سی630روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافہ کیا جارہا ہے ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمت
پڑھیں:
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
سٹی 42 : پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف مری کی عوام بھی سڑکوں پر آگئی ۔
مری میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی جی پی او چوک سے چنار چوک تک نکالی گئی ، چنار چوک ریلی پہنچنے پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر احمد نواز بھی ریلی کے شرکاء کے پاس پہنچ گئے۔
سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر احمد نواز نے کہا کہ آپ لوگوں نے گھبرانا نہیں پاک فوج آپ کی حفاظت کیلئے ہر وقت چوکنا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
ریلی میں پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔