پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس میں 1300پوائنٹس کا زبردست اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ تجارتی سیشن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان اگر برقرار رہا تو نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا بلکہ ملکی معیشت کے بارے میں مثبت پیغام بھی جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بازارِ حصص میں شدید مندی ریکارڈ ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 3 ہزار 526 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکی شٹ ڈاﺅن طویل، 35 دن کا ریکارڈ توڑ دیا، بحران میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:۔ امریکا میں وفاقی حکومت کا شٹ ڈاﺅن بدھ کے روز تاریخ کا طویل ترین بن گیا، جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت میں 35 دن کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔
کانگریس کی جانب سے بجٹ کی منظوری نہ دینے کے سبب وفاقی ادارے آہستہ آہستہ بند ہو گئے ہیں، جبکہ لاکھوں امریکیوں کے لیے معاشرتی امدادی پروگرام بھی معطل ہیں، جن میں گروسری کی امداد شامل ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور دیگر اہم عملہ بغیر تنخواہ کام کر رہا ہے، جس کے باعث فضائی سفر میں تعطیلات کے دوران شدید مشکلات کا خدشہ ہے۔ امریکی محکمہ نقل و حمل نے خبردار کیا ہے کہ اگر شٹ ڈاﺅن جاری رہا تو ہوائی جہازوں کی پروازوں میں تاخیر اور بعض فضائی حدود بند ہو سکتی ہیں۔
کانگریس میں بجٹ پر بات چیت کے ابتدائی آثار دیکھے گئے ہیں، لیکن صحت کے شعبے پر اختلافات اب بھی بحران کا سب سے بڑا سبب ہیں۔