جس دن پاکستان پر حملہ ہوا اسی دن ملٹری کورٹ کا فیصلہ آیا، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس دن پاکستان پر حملہ ہوا اسی دن ملٹری کورٹ کا فیصلہ آیا، جس دن قومی یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اسی دن یہ فیصلہ دیا گیا، سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کسی طور درست نہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت پڑا پی ٹی آئی نے ذمہ دار سیاسی جماعت کی طرح ردعمل دیا، پی ٹی آئی رہنما جیل میں گئے اپنے لیڈر سے ملنے گئے لیکن ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔
اسد قیصر نے کہا کہ جس دن پاکستان پر حملہ ہوتا ہے اسی دن ملٹری کورٹ کا فیصلہ آتا ہے سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کسی طور درست نہیں، انہوں نے کہا کہ جس دن قومی یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اسی دن یہ فیصلہ دیا گیا۔
انہوں ںے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق ہم ان سے ملنے گئے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلی عدالتی حکم لے کر ملنے گئے اور انہیں بھی ملنے نہیں دیا گیا، حکومت نے قومی یکجہتی پارہ پارہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لاء منسٹر نے وعدہ کیا تھا کہ ملاقات کرائیں گے حکومت ایسا کرکے ملک کے ساتھ غداری نہیں کررہی؟
انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہیں جو کہ ٹارگٹ ہوسکتے ہیں، قومی یکجہتی کے لیے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے، قومی یکجہتی کو حکومت خود خراب کررہی، اس کے باوجود کہ ہم حالت جنگ میں ہیں قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کیا جارہا ہے کسی کو یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی یکجہتی پاکستان پر ملٹری کورٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
بھارتی جارحیت، سپریم کورٹ کے ججز کا قوم سے اظہار یکجہتی
---فائل فوٹوبھارتی فوج کے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔
تعزیتی اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔
پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
سپریم کورٹ کے ججز نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں شہداء کے لیے دعا کی گئی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء پر بے پناہ رحمتیں نازل کرے، سپریم کورٹ قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
سپریم کورٹ نے انسانی وقار، انصاف اور بے گناہ جانوں کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کا اظہار بھی کیا۔