Nawaiwaqt:
2025-05-09@21:45:30 GMT

اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے

اسلام آباد:اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3.2 ارب ڈالر وطن بھیجے گئے، سب سے زیادہ رقومات سعودیہ عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ارسال کیں۔ اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر بھیجے گئے، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بہ سال بنیادوں پر 13.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔جولائی تا اپریل مالی سال 25ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں  مجموعی طور پر 31.

2  ارب ڈالر آئے، جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 24ء کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے .اس طرح ترسیلات زر میں 30.9  فیصد اضافہ ہوا۔اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (725.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (657.6 ملین ڈالر)، برطانیہ (535.3ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (302.4ملین ڈالر)  سے موصول ہوئیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ترسیلات زر ارب ڈالر کے دوران

پڑھیں:

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

کراچی:

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول، بعض پروازوں کی بندش، فضائی آمدورفت میں خلل سے دیگر غیرملکی کرنسیوں کے عوض ڈالر کی درآمد متاثر ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر اگرچہ 9 پیسے کی کمی سے 281روپے 28پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے اور طلب کے مطابق سپلائی نہ ہونے سے یہ رجحان جاری نہ رہ سکا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 281روپے 47پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی طلب برقرار رہنے سے ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کے اضافے سے 283روپے 13پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک-بھارت کشیدگی اور جنگی ماحول برقرار رہنے سے روایتی درآمدات کے علاوہ دیگر غیر روایتی ضروری شعبوں کی درآمدات کے لیے ذرمبادلہ درکار ہوگا، جس سے روپے کی قدر پر دباؤ بڑھنے کے خدشات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ترسیلات زر میں31 فیصد اضافے پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان
  • اپریل میں 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں
  • اوورسیز پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • اوورسیز پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی رقومات میں 3.2 ارب ڈالر کا اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان سے منہ کی کھانے پر بھارت کو کتنے روپے مالیت کے جنگی طیاروں کا نقصان ہوا؟
  • اپریل میں ملکی تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • امریکا کا یمنی حوثیوں کے مالیاتی نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ