اوورسیز پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی رقومات میں 3.2 ارب ڈالر کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ماہ اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی رقومات میں 3.2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر کی آمد کا اضافہ ہوا، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بہ سال بنیادوں پر 13.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔
جولائی تا اپریل مالی سال 25ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں مجموعی طور پر 31.
اپریل 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (725.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (657.6 ملین ڈالر)، برطانیہ (535.3ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (302.4ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترسیلات زر ارب ڈالر کا اضافہ کے دوران
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔