City 42:
2025-05-09@21:40:48 GMT

نیب لاہورمیں افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی ریلی

اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT

سٹی 42: نیب لاہورمیں افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئےریلی کاانعقاد کیا گیا 
ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار نےریلی کی قیادت کی،ریلی میں تمام افسروں اور سٹاف نے بھرپور شرکت کی،افواج پاکستان کادشمن کودندان شکن جواب دینےپرخراج تحسین پیش کیاگیا
ڈی جی نیب احترام ڈار نے کہا ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے،قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ریلی کے شرکا نے حکومتی فیصلوں ومسلح افواج کے دفاعی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا 

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور افواج پاکستان

پڑھیں:

پاکستان اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے‘ مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دو گھنٹے تک جاری رہنے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی رات انڈیا کی مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختار حدود میں مختلف مقامات پر مربوط میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے ان حملوں کا نشانہ پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، شکرگڑھ، مریدکے اور بہاولپور کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کوٹلی اور مظفرآباد بنے.

اعلامیے کے مطابق ان بلاجواز اور غیر ضروری حملوں میں دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جنہیں من گھڑت دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا ان حملوں کے نتیجے میں بے گناہ مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے جبکہ مساجد سمیت شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا . اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی جارحیت نے برادر خلیجی ممالک کی مسافر پروازوں کو بھی شدید خطرے سے دوچار کیا جس سے ہزاروں مسافروں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں اس کے علاوہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا.

قومی سلامتی کمیٹی نے ان غیرقانونی اقدامات کو پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور انہیں بین الاقوامی قوانین کے تحت واضح طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں شمار کیا . قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈین فوج کی جانب سے بے گناہ خواتین و بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانا ایک شرمناک اور گھناﺅنا عمل ہے جو انسانی اخلاقیات اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 22 اپریل 2025 کے فورابعد پاکستان نے ایک شفاف، غیر جانبدار اور قابل اعتماد تحقیقات کی پیشکش کی تھی جسے بدقسمتی سے قبول نہیں کیا گیا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندے 6 مئی کو ان نام نہاد کیمپوں کا دورہ کر چکے تھے اور 7 مئی کے لیے مزید دورے بھی طے تھے تاہم انڈیا اپنی جھوٹی کہانی کے بے نقاب ہونے کے خوف سے اور بغیر کسی ثبوت کے اخلاقیات سے عاری قیادت کے تحت معصوم شہریوں پر حملے کرنے پر اتر آیا تاکہ اپنی فریب زدہ سوچ اور قلیل مدتی سیاسی مقاصد کی تکمیل کر سکے پاکستان کی مسلح افواج نے 22 اپریل 2025 کے این ایس سی اعلامیے میں بیان کردہ دفاعِ ذات اور جوابی کارروائی کے حق کے تحت انڈین جارحیت کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت اور جموں و کشمیر کا بھرپور دفاع کیا اور اس دوران پانچ انڈین لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کو مار گرایا گیا.

اعلامیے کے مطابق عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ انڈیا کی بلااشتعال اور غیرقانونی کارروائیوں کی سنگینی کو تسلیم کرے اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی کھلی خلاف ورزی پر انڈیا کو جواب دہ ٹھہرائے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر عزت اور وقار کے ساتھ پاکستان ایک بار پھر واضح کرتا ہے کہ وہ نہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی برداشت کرے گا اور نہ ہی اپنے باوقار عوام کو کوئی نقصان پہنچانے دے گا.

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آج سہ پہرساڑھے تین بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے موثر جواب پر غور کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ صورتِ حال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا.

متعلقہ مضامین

  • پشاور: گور کتری میں مندر اور مسجد کی 100 سالہ ہم آہنگی
  • پاکستان کی مکمل سالمیت کے سوا کوئی اور آپشن موجود نہیں، مشتاق خان
  • کراچی، خواجہ سراؤں کا بھارت مخالف احتجاج، پاک افواج کی مکمل حمایت کا اظہار
  • روندو، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت
  • معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے بھارتی جارحیت کیخلاف ریلی
  • پاکستان اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے‘ مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.قومی سلامتی کمیٹی
  • قومی اسلامی کمیٹی نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا گیا