پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ میں بھی آواز بلند ہونے لگی. برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھارتی جارحیت اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا۔یاسمین قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر بھارتی حکومت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔پہلگام میں حالیہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد جنوبی ایشیا ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے.

ایسے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود میں کی جانے والی فضائی کارروائی کو انسانی حقوق اور خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔یاسمین قریشی نے لکھا کہ پاکستان پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں، پھر بھی اسے سزا دی جا رہی ہے۔ خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت پاکستان کی خودمختاری کی حمایت کرے.   سندھ طاس معاہدے کو سیاسی ہتھیار بنانے کی مخالفت کرے،   اور پہلگام حملے کی غیر جانب دار تحقیقات کروائی جائے۔انھوں نے برطانوی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔خط میں یاسمین قریشی نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی شدت پسندی اور کشمیریوں کے خلاف ریاستی اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔یاسمین قریشی کا کہنا ہے کہ یہ وقت اخلاقی وضاحت اور تعمیری سفارت کاری کا ہے. برطانیہ کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ خطے میں کشیدگی نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ برطانیہ میں بسنے والے ہزاروں کشمیری خاندانوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یاسمین قریشی نے

پڑھیں:

پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز بناکر کپتان کی کیپ پیش کی

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی سے اسلام آباد کے فضائی سفر کی ویڈیو جاری کردی۔

 پاکستان میں برطانوی سفیر جین میریٹ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ذریعہ کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور پی آئی اے کی براہ راست پرواز کے ذریعہ بہت جلد مانچسٹر جانے کا اعلان کیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانوی سفیر پی آئی اے کی مداح نکلیں، انہوں نے پی آئی اے کے یونیفارم کی پی کیپ پہن کر لی گئی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ 

برطانوی سفیر نے کہا کہ ہوا بازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا، پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل عامر حیات نے برطانوی سفیر کو اعزازی ہوا باز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی۔ برطانوی سفیر نے پی آئی اے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے برطانوی سفیر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین کیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا اور بھارت کی نئی تجارتی کشیدگی
  • ٹرمپ ان کے خلاف ہیں جو پیوٹن کو فنڈز دیتے ہیں، برطانوی وزیراعظم
  • ہیروز آف پاکستان، مصطفیٰ قریشی کی زبانی آزادی کی کہانی اور قومی شعور کا پیغام
  • فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبر جھوٹ، حملے پر جوابی کارروائی بھارت کے اندر گہرائی سے شروع ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز بناکر کپتان کی کیپ پیش کی
  • الیکشن جیتنے والوں کو جھوٹے کیسز میں سزائیں سنائی جا رہی ہیں، زرتاج گل
  • امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ
  • ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑی کوآرام دینے کا فیصلہ
  • امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے
  • پی ٹی آئی کی احتجاجی واک، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ کے گیٹ پر روک لیا