سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا پاکستان میں سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے دفتر خارجہ میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں پاک-بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر مملکت خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران پاک-بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قبل ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر بھارت کے دورے پر تھے اور نئی دہلی سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سعودی عرب کے وزیر وزیر مملکت اسلام آباد
پڑھیں:
25 فیصد مزید ٹیرف لگنے پر بھارت کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرے گا، امریکا کا مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے بھارت کے خلاف اقدامات غیرمنصفانہ، بلاجواز، غیرضروری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگنے کا معاملہ، بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرے گا، امریکا کا مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے بھارت کے خلاف اقدامات غیرمنصفانہ، بلاجواز، غیرضروری ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے نشانہ بنا رہا ہے، بھارت روس سے تیل خریدنے سے متعلق اپنا موقف پیش کرچکا ہے۔