کوئٹہ+اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹرشیخ بلال احمد مندوخیل نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

آصف علی زرداری سے ماتے پیانتے دوسی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ایوانِ صدر میں ملاقات کے دوران صدر مملکت نے اطالوی وزیر داخلہ کیساتھ پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال فوجی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کے لیے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ صدر مملکت نے اطالوی وزیر داخلہ کیساتھ پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال فوجی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت نے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات سے خطے کے لیے خطرناک نتائج نکلیں گے۔

اطالوی وزیر نے گزشتہ شب پاکستان پر بھارتی حملے میں جانیں گنوانے والے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لیے پاکستان کے تحفظات اپنی حکومت اور عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی انسانی سمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کی بڑی گنجائش ہے۔ اطالوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اٹلی میں 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی تارکین وطن اطالوی معاشرے اور ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نازک حالات میں پاکستان کا دورہ کرنے پر اطالوی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں اٹلی میں قانونی نقل مکانی ہنرمند لیبر کی نقل و حرکت آسان بنانے کیلئے پاکستان اور اٹلی کے مابین مفاہمت کی 2 یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے سعودی وزیرِ خارجہ کی ملاقات، جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچنے والے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • گورنر سندھ کی پنجاب کے گورنر سے ملاقات، ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • آصف علی زرداری سے ماتے پیانتے دوسی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر کی ملاقات، بھارتی حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے چین کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال