ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے ہی ملک کے اندر چھ بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن میں سے پانچ میزائل بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر اور ایک آدم پور کے علاقے میں گرا ہے۔ ان میزائل حملوں کا نشانہ بھارت میں آباد سکھ برادری کی بستیاں بنیں، جس پر پاک فوج کے ترجمان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے ہنگامی پریس بریفنگ میں اس واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ حرکت انتہائی حیران کن اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اندرونی سازشوں کا نشانہ اقلیتی برادریاں بن رہی ہیں اور خاص طور پر سکھ برادری کو ظلم و جبر کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہماری تمام تر ہمدردیاں سکھ برادری کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔"

مزید پڑھیں: بھارت کے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے جمعہ کے روز بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ کہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی مقدس عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق بھارت نے چھ ڈرونز کے ذریعے ننکانہ صاحب پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے پاکستانی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف جاری مظالم پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو کھلے عام قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اقلیتوں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت پر بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں دہشت گردوں کو حملوں کے لیے بھارت سے ہدایات دی جاتی ہیں اور بھارتی فوج کے اہلکار دہشت گردوں کو براہِ راست ٹاسک دیتے ہیں۔ انہوں نے اس دعوے کے ثبوت موجود ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔

پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے کا اپنے علاقوں خاص طور پر بھارتی پنجاب میں میزائل فائر کرنے کے الیکٹرونک شواہد بھی موجود ہیں۔ بھارت کے اس اقدام کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا اور بین الاقوامی سطح پر مزید جارحیت کا جواز پیدا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے امرتسر پر تین بیلسٹک میزائل داغے تھے، جس کا ذکر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں بھی کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر بھارت نے کہ بھارت پاک فوج

پڑھیں:

پنجاب: گندم کو مرغی دانے میں استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع

—فائل فوٹو

پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغی دانے میں استعمال کرنے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق فیصلہ انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف آٹا بنانے کے لیے استعمال ہو گی، پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ ہے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم دسمبر تک ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے پھر فائرنگ، پاکستان کامؤثرجواب
  • امریکا: تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز، بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر
  • امریکا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے سے قبل آگاہ کیا تھا: روس کا دعویٰ
  • بی اے پی کا 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ
  • ٹرمپ کا بڑا قدم: امریکا نے تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز کردیا
  • ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر
  • حیدرآباد: قاسم آباد سے کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار
  • امریکا: بین البراعظمی ’منٹ مین تھری‘ میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پنجاب: گندم کو مرغی دانے میں استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
  • پی آئی اے انجینئرز کی کام چھوڑ تحریک غیر قانونی اور نجکاری سبوتاژ کی کوشش ہے، ترجمان