بھارت کا رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بھارت کا رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
بھارت نے رحیم یار خان میں قائم شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا۔
بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔
بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا ہے، یہ ائیرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کی سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں ’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، خوفزدہ بھارتی میڈیا نے رونا پیٹنا شروع کردیا صنم جاوید کی سٹرک بلاک کرنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور ہمارے صبر کی حد ختم ہوئی جس پر جواب دیا، اب بھارت رکے تو ہم بھی حملہ نہیں کرینگے: اسحاق ڈار پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا: مریم نواز آئیسکو کا عملہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں پیش پیش پاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ
پڑھیں:
کے ایس ای 100انڈیکس نے 1700سے زاید پوائنٹس کھودیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بھی فروخت کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1700 سے زائد پوائنٹس کھودیئے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 162,052 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر دن کی کم ترین سطح 159,216 پوائنٹس پر آگیا۔بدھ کو مارکیٹ میں پاور،پیٹرولیم،ٹیلی کام،فوڈ،بینکنگ اوردیگر سرگرم سیکٹر کے شیئرز میں کاروباری سرگرمیاں رہیں۔کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 4.35 فیصد کم رہا۔جبکہ مندی کی وجہ سے مارکیٹ سرمائے میں 200ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,703.57 پوائنٹس یا 1.06 فیصد کی کمی سے 159,578.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح 626.04 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس48368.92پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس1038.66 پوائنٹس کم ہو کر 96931.71 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس2892.46 پوائنٹس کے خسارے سے 228555.67 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 200 ارب 80 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار889روپے کمی سے 18271 ارب 36کروڑ39لاکھ99ہزار998روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میںبدھ کو34ارب روپے مالیت کے86کروڑ2لاکھ62ہزار958سے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز منگل کو37ارب روپے مالیت کے89 کروڑ 94 لاکھ 10 ہزار530 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طورپر481کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے158 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،278میں کمی اور45کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک 10 کروڑ، حیسکول پیٹرولی 6کروڑ64لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ55لاکھ،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ 3 کروڑ 94 لاکھ،کوئس فوڈ3کروڑ91 لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے ا عتبار سے نمایاں اضافہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمٹیڈ اور خیبر ٹیکسٹائل کمپنی کے شیئرز کے بھائو میں رہا جنکی قیمتیں 446.71روپے اور102.57روپے بڑھ کر بالترتیب29200.00روپے اور 1833.43 روپے ہو گئیں جبکہ نمایاں کمی رفحان مائز کمپنی لمٹیڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے حصص کے داموں میں رہی جن کے بھائو80.96روپے اور 50.33 روپے کی کمی سے بالترتیب 9608.95 روپے اور 1540.01روپے پر آگئے۔