آپریشن بنیان مرصوص:من کوٹ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی آرٹلری پوزیشن تباہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک افواج کی جانب سے جاری " آپریشن بنیان مرصوص ( آہنی دیوار)" میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق من کوٹ سیکٹر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی آرٹلری گن پوزیشن کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔"پاکستان زندہ باد .
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاک سعودیہ معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے، انوارالحق
راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دوبارہ او آئی سی اور عرب لیگ میں اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔راولاکوٹ میں معرکہ حق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست ہوئی، ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اب دوبارہ او آئی سی اور عرب لیگ میں اٹھایا جائے گا، اس موقع پر اُنہوں نے پونچھ کے لیے ایک ارب روپے کے پیکج کا بھی اعلان کیا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی مہم کا اعلان کر رکھا ہے، جس کا آج پہلا جلسہ راولاکوٹ کے صابر شہید سٹیڈیم میں ہوا۔