" آپریشن بنیان المرصوص" وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔ واضح رہے کہ یہ وہ اتھارٹی ہے جو نیوکلیئر ایشوز کو بھی ڈیل کرتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ
وزیرِاعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک کے لیے روانہ ہوگئے۔
لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔
اسلام آباد شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب،...
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔