پاکستان کی فضائی حدود کل 11 مئی دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستانی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کا آغاز کیا ہے۔

بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کر دیے گئے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارت سے آیا بندر انتظامیہ کیلیے چیلنج بن گیا، علاقہ ڈونگہ بونگہ میں ہلچل مچ گئی

سرحد پار سے آیا ایک بھارتی بندر گزشتہ چار روز سے علاقے میں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ منڈی مدرسہ کے علاقے ڈونگہ بونگہ میں بندر کی آمد سے لوگوں میں خوف و دلچسپی کی لہر دوڑ گئی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بندر گھروں کی چھتوں اور درختوں پر اچھل کود کرتا نظر آتا ہے، جس کے باعث شہری حیران و پریشان ہیں۔ کئی مقامی افراد نے بندر کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کے مطابق بھارتی حدود سے آئے اس بندر کو پکڑنے کے لیے رینجرز اور وائلڈ لائف ٹیمیں گزشتہ چار روز سے کوششوں میں مصروف ہیں تاہم اب تک بندر کو قابو نہیں کیا جا سکا۔

وائلڈ لائف حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بندر کے قریب نہ جائیں اور فوراً اطلاع دیں تاکہ اسے محفوظ طریقے سے پکڑ کر جنگل میں واپس چھوڑا جا سکے۔

وائلڈ لائف رینجرز ٹیم چار روز سے جاری کوششوں کے باوجود بھارتی مہمان کو نہ پکڑ سکی اور یہ بھارتی مہمان بندر لوگوں کے لیے تجسس اور تفریح کا باعث بنا ہوا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • آخری ایٹمی تجربہ 98ء میں کیا تھا، بھارتی موقف ہمیشہ غیر واضح: پاکستان
  • بھارت سے آیا بندر انتظامیہ کیلیے چیلنج بن گیا، علاقہ ڈونگہ بونگہ میں ہلچل مچ گئی
  • دفتر خارجہ نے پاکستان پر خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات بےبنیاد قرار دیدیئے
  • خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے،پاکستان
  • پاکستان نے خفیہ، غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • عالمی سطح پر بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹ اور پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، الجزیرہ کی چشم کشا رپورٹ
  • اعجاز ملاح اوردُنیا بھر میں پھیلے بھارتی دہشت گرد
  • بھارتی افواج کی مشترکہ جنگی مشق ’’ایکسر سائز تریشول‘‘
  • پاک بھارت فضائی جھڑپ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنا دعویٰ دہرادیا
  • 6 نومبر، کشمیریوں کی نسل کشی کا سیاہ ترین دن