جنگ ختم نہیں ہوئی ، چوکنا رہنا ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق سفیر عبدالباسط نے پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں عبدالباسط نے کہا کہ بھارتی حکومت پر اپوزیشن اور عوام کا دباؤ ہے کہ جنگ بندی پر آمادہ کیوں ہوئے؟ اپوزیشن اور عوام نریندر مودی سے پوچھ رہے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر کسی تیسرے کی ثالثی میں بات چیت کس کی اجازت سے کی جارہی ہے؟
سابق سفیر نے یہ بھی کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، بھارت بڑا مکار اور جھوٹا دشمن ہے، پاکستان کو چوکنا رہنا ہو گا۔
بھارتی اپوزیشن میدان میں آ گئی ، مودی سرکار سےبڑا مطا لبہ کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت نے پہل کی ہم نے جواب دیا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
— فائل فوٹوامریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت نے پہل کی ہم نے جواب دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پوری صورتِ حال میں امریکا انگیج رہا ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہے گا۔
سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ثالثی تب ہوتی ہے جب دونوں فریق رضا مند ہوں، تاریخ بتاتی ہے کہ سیز فائر مکمل طور پر نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طرح دفاع بھی کمزور ہو گا، جو کچھ ہوا ہے اس میں مودی کو سیاسی نقصان پہنچا۔