عازمینِ حج کیلیے ہم وطن طبی عملہ کسی نعمت سے کم نہیں:وزیرمذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن اور ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن ہسپتال کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر حج ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان اور کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان بھی موجود تھے۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
پاکستان حج میڈیکل مشن کے سربراہ کرنل ڈاکٹر شہیر جمال نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے دستیاب طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طبی عملہ کو تمام تر طبی ضروریات کو احسن طریقہ سے پورا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ ہسپتال کے قیام اور ادویات و طبی آلات کی سعودی عرب منتقلی میں سعودی وزارت حج و عمرہ اور وزارت صحت کی بھرپور معاونت حاصل رہی جبکہ روز مرہ کے امور کے لیے سعودی جرمن ہسپتال پاکستان حج میڈیکل مشن کی براہ راست معاونت کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین کا آپریشن بُنیانّ مرصوص پر بیان
کرنل ڈاکٹر شہیر جمال نے بتایا کہ پاکستان حج میڈیکل مشن 2025 سول اور فورسز سے تعلق رکھنے والے 303 ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف پر مشتمل ہے، ان میں میڈیکل سپیشلسٹ، سرجن، امراض قلب ، ماہر امراض ہڈی و جوڑ، گائنی ، ماہر امراض جلد ، ماہر امراض ناک کان گلہ،ماہر نفسیات، فارماسسٹ ،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ اور فزیوتھراپسٹ شامل میں ان میں 72 لیڈی ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔
مرکزی ہسپتال میں مرد و خواتین کے لیے 30 بستروں پر مشتمل الگ الگ وارڈز قائم ہیں جبکہ دیگر شعبہ جات میں ایمرجنسی، آئسولیشن وارڈ، فارمیسی، پیتھالوجی، مائنر او ٹی،دندان ، ریڈیالوجی وغیرہ کام کر رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں 9 فیلڈ ڈسپنسریاں موجود ہیں جنہیں 9 ایمولینس گاڑیوں کی معاونت حاصل ہے۔ مدینہ منورہ میں بھی 11 بستروں پر مشتمل ایک چھوٹا ہسپتال اور دو فیلڈ ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں، اگر کسی مریض کی طبیعت زیادہ خراب ہو تو سعودی ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جہاں ضیوف الرحمن کا بہترین علاج کیا جاتا ہے۔
بنوں میں فتح ریلی، ’’افواج پاکستان زندہ باد ‘‘کے نعرے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان حج
پڑھیں:
محمد شہباز شریف کی کرسچن اسٹاکر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر عزت مآب کرسچن اسٹاکر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو تعاون کی اہم راہیں قرار دیتے ہوئے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں راہنماؤں نے بالخصوص سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔