’پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن و ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں‘
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن اور ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن اسپتال کا دورہ کے موقع پر کہی۔
یہ بھی پڑھیں:وزرات مذہبی امور نے عازمین حج کو کس بات سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا؟
ان کے ساتھ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کووارڈینیٹر حج ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان اور کووارڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان بھی موجود تھے۔
پاکستان حج میڈیکل مشن کے سربراہ کرنل ڈاکٹر شہیر جمال نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کروایا۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے دستیاب طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیااور طبی عملہ کو ضیوف الرحمن کی تمام تر طبی ضروریات کو احسن طریقہ سے پورا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ اسپتال کے قیام اور ادویات و طبی آلات کی سعودی عرب منتقلی میں سعودی وزارت حج و عمرہ اور وزارت صحت کی بھرپور معاونت حاصل رہی۔ جبکہ روز مرہ کے امور کے لیے سعودی جرمن اسپتال پاکستان حج میڈیکل مشن کی براہ راست معاونت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ
کرنل ڈاکٹر شہیر جمال نے بتایا کہ پاکستان حج میڈیکل مشن 2025 سول اور فورسز سے تعلق رکھنے والے 303 ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف پر مشتمل ہے۔
کرنل ڈاکٹر شہیر جمال کے مطابق ان میں میڈیکل سپیشلسٹ، سرجن، امراض قلب ، ماہر امراض ہڈی و جوڑ، گائینی ، ماہر امراض جلد ، ماہر امراض ناک کان گلہ،ماہر نفسیات، فارماسسٹ پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ اور فیزیوتھراپسٹ شامل میں۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ ان میں 72 لیڈی ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ مرکزی اسپتال میں مرد و خواتین کے لیے 30 بستروں پر مشتمل الگ الگ وارڈز قائم ہیں جبکہ دیگر شعبہ جات میں ایمرجنسی، آئسولیشن وارڈ، فارمیسی، پیتھالوجی، مائنر او ٹی،دندان ، ریڈیالوجی، وغیرہ کام کر رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں 9 فیلڈ ڈسپنسریاں موجود ہیں جنہیں 9 ایمولینس گاڑیوں کی معاونت حاصل ہے۔
کرنل ڈاکٹر شہیر جمال کے مطابق مدینہ منورہ میں بھی 11 بستروں پر مشتمل ایک چھوٹا اسپتال اور دو فیلڈ ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی مریض کی طبیعت زیادہ خراب ہو تو سعودی اسپتالوں میں ریفر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جہاں ضیوف الرحمن کا بہترین علاج کیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال سردار محمد یوسف سعودی عرب عازمین حج وفاقی وزیر مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپتال سردار محمد یوسف وفاقی وزیر مذہبی امور کرنل ڈاکٹر شہیر جمال وفاقی وزیر مذہبی پاکستان حج کے لیے
پڑھیں:
حج 2026 کےانتظامات اورسہولیات،سعودی عرب اورپاکستان کےدرمیان معاہدہ طےپاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حج 2026 کے انتظامات اور سہولیات سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر سعودی نائب وزیرِ حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان نے دستخط کیے۔
معاہدے کی دستخطی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان نے سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس پاکستانی عازمین کو فراہم کی گئی بہترین سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2026 میں بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔**
سعودی نائب وزیرِ حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان حج انتظامات میں تعاون مزید مضبوط ہوگا تاکہ عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔