( عثمان خان)پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئےکھلنے کے بعدحج آپریشن مکمل طورپربحال ہوگیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہناہے کہ فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی۔
ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا،ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے، رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا،اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر
ترجمان وزارت مذہبی امورکامزیدکہناہے کہ عازمین حج پروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں،گزشتہ شام سے اسلام آباد اور لاہور سے پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار 277 عازمین کو روانہ کیا گیا، پی آئی اے کی مزید تین خصوصی پروازیں کوجلد لاہور، کراچی اور ملتان سے روانہ کیا جارہا ہے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فضائی اپریشن کھلتے ہی کراچی سے پہلی پرواز دوحہ روانہ ہوگئی
فوٹو فائلپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے بعد پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کےلیے مکمل طور پر بحال کردی گئیں، فضائی آپریشن کھلتے ہی کراچی سے پہلی پرواز دوحہ روانہ ہوگئی۔
قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 604 رات گئے دوحہ سے کراچی پہنچی تھی،
پرواز کے کراچی لینڈ کرتے ہی پاکستان بھر میں فضائی آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی پرواز کیو آر 605 دوحہ کیلئے روانہ ہوگئی۔
امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردی گئیں۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے اعلامیے کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کےلیے دستیاب ہیں۔
پی اے اے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کےلیے مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کیلئے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔