نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کیلئے ہدایت نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور نے نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کا کل کوٹہ 25ہزار698 عازمین تک محدود ہے۔ پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا، ادائیگی سے قبل نجی منظم کی حیثیت اور حج کوٹے کی تازہ منظوری کی تصدیق لازمی کریں۔
ترجمان کے مطابق منظور شدہ منظمین کی فہرست اور کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کریں، سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع کی غیرمصدقہ معلومات یا اشتہارات پر ہرگز انحصار نہ کریں۔
کوئٹہ؛کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار3افراد جاں بحق
وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ منظمین بھی اپنے تصدیق شدہ کوٹے سے زائد بکنگ نہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے منظمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حج کے خواہشمند مزید ہزاروں پاکستانیوں کو اچھی خبر مل گئی
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند مزید 2078 پاکستانیوں کو اجازت مل گئی۔
وزارت مذہبی امور ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا منظور شدہ کوٹہ 25 ہزار 698 ہوگیا ہے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مزید 2078 پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی شرائط پوری کرنیوالے حج آرگنائزرز کو 2078 حجاج کی کلیئرنس مل گئی ہے، پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا منظور شدہ کوٹہ 25 ہزار 698 ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال حج کی سعادت سے محروم ہونیوالے افراد کی تعداد 67 ہزار سے کم ہوکر 65 ہزار ہوگئی ہے۔