سعودی عرب میں 15 ہزار غیر قانونی مقیم غیرملکی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے میں کارروائی کرتے ہوئے 15ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار کر لیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں یکم مئی سے 7 مئی 2025 کے درمیان ہوئی ہیں جن میں سے 10179 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی،3912 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 1837 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 1248 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 35 فیصد یمنی، 63 فیصد ایتھوپی جبکہ دوفیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 26 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔
ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کے ساتھ ملکر مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: غیر قانونی تارکین
پڑھیں:
پاکستان کیجانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کوئی سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیز فائر کی ہماری طرف سے خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جشن کا سماں ہے۔ اور پاکستانی قوم اس وقت فتح کا جشن منا رہی ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں الفاظ ان کا ساتھ نہیں رے رہے تھے۔ بھارت کی جانب سے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اور اس طرح کے بے بنیاد الزامات نہیں لگنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔ جبکہ پاکستان کو ہمارے ردعمل کے بعد ایک عزت ملی ہے۔