وفاقی وزیر داخلہ کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کے دورے کے دوران کہنا تھا کہ بارشوں کے باوجود ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار تسلی بخش ہے، انہوں نے پراجیکٹ کے اطراف گرین ایریاز اور بہترین لینڈسکپینگ کرنے کی ہدایت بھی کی، اس موقع پر انہوں نے انڈر پاس کے قریب زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور رواں ماہ کے دوران 100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور رواں ماہ کے دوران 100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 22 مئی کو جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا افتتاح ہوگا۔

وزیر داخلہ نے بارشوں کے باوجود ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے پراجیکٹ کے اطراف گرین ایریاز اور بہترین لینڈسکپینگ کرنے کی ہدایت بھی کی، اس موقع پر محسن نقوی نے انڈر پاس کے قریب زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے ایکسپریس وے پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ ٹریفک نظام اور سہولتوں کے حوالے سے اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانا پہلی ترجیح ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر ترقیاتی کام 75 فیصد تک مکمل کیا جا چکا ہے، پراجیکٹ کی 4 میں سے 3 سلپ سڑکیں مکمل ہیں، عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، بارشوں اور موسمی حالات کے باوجود ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کرنے کی ہدایت ترقیاتی کام وزیر داخلہ نے پراجیکٹ محسن نقوی کے دوران

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 مئی 2025ء ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں کہ یہ وقت کرکٹ کھیلنے یا انٹرٹینمنٹ کا نہیں ہے، اسٹیک ہولڈرز نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات کرکٹ کیلئے موزوں نہیں۔

پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے، شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے پنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے جیسی حرکت کی۔ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ہمیشہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنے کے مؤقف پر قائم رہا ہے لیکن بھارت نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانےکی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی، بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے ایسی حرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے باقی میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی ہمارے مہمان ہیں، ان کا ذہنی سکون اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو فروغ دینے کے لیے پی سی بی کوشاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ڈرون حملے میں 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی شہید ہوا، وزیر داخلہ کی شہید کے گھر آمد
  • وزیر داخلہ کا دہشت گرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹنے کا اعلان
  • چیئرمین سی ڈی اے کا جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار
  • بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا: محسن نقوی
  • چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا
  • جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ
  • شکارپور سے 7 افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کو ہدایت دیدی گئی
  • چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت
  • پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا