جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور رواں ماہ کے دوران 100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
دورے کے دوران وزیر داخلہ نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔محسن نقوی نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور رواں ماہ کے دوران 100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 22 مئی کو جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا افتتاح ہوگا۔وزیر داخلہ نے بارشوں کے باوجود ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے پراجیکٹ کے اطراف گرین ایریاز اور بہترین لینڈسکپینگ کرنے کی ہدایت بھی کی، اس موقع پر محسن نقوی نے انڈر پاس کے قریب زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا۔
وزیر داخلہ نے ایکسپریس وے پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ ٹریفک نظام اور سہولتوں کے حوالے سے اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانا پہلی ترجیح ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر ترقیاتی کام 75 فیصد تک مکمل کیا جا چکا ہے، پراجیکٹ کی چار میں سے تین سلپ سڑکیں مکمل ہیں، عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، بارشوں اور موسمی حالات کے باوجود ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی آئی ایس پی آر آج 7 بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے ڈی جی آئی ایس پی آر آج 7 بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے بھارت کیساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہ کر پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم بھارت سے بہت مِس کیلکولیشن ہوئی،اسکی صلاحیت ہی نہیں تھی، ناصر جنجوعہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مری روڈ انڈر پاس منصوبے وزیر داخلہ
پڑھیں:
پی سی بی کا سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز
کرکٹ کے افق پر چمکتے ستاروں کی تلاش، پی سی بی نے ملک بھر کے سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا، کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔محسن نقوی کو کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا، اس موقع پر چیئرمین محسن نقوی نے ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دئیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے،پروگرام میں ملک بھر سے 391 سکولز حصہ لے رہے ہیں، پروگرام میں 175 سرکاری سکولز،218 نجی سکولز شامل ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ سٹارز کی تلاش ہے، امید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سکولز سے کرکٹ سٹارز اُبھریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں تعلیم حاصل کی، اس سکول سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں،خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز کریسنٹ ماڈل سکول سے ہو رہا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسی گراؤنڈ میں کئی کئی گھنٹے گھنٹے گزارتے تھے، پروگرام ٹیلنٹ کی تلاش کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے اہم قدم ہے،طلباء کو تعلیم کے ساتھ پیشہ وارانہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع ملے گا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ تمام سکولز بہترین ٹیلنٹ سامنے لائیں گے،اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے، پی سی بی ٹورنامنٹ میں جیتنے والی سکولز ٹیمز کی حوصلہ افزائی کرے گا، بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انڈر 15، انڈر 17 ریجنل ٹیموں میں شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انڈر 19 ریجنل ٹیموں،اکیڈمیوں میں شامل کیا جائیگاتقریب میں بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے ممبر انوار غنی، منیجنگ ٹرسیٹز میاں سلیم الطاف، پرنسپل رابعہ نجم، صدر ایل سی سی اے خواجہ ندیم،چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضیٰ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم اور پی سی بی سے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا۔