چینی صدر نےروس کا گیارہواں کامیاب دورہ کیا ہے، چینی وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ چینی صدر شی جن پھنگ نےروس کا گیارہواں کامیاب دورہ کیا ہے ۔ صدر شی نے تقریباً 20 دو طرفہ اور کثیر الجہتی سرگرمیوں میں شرکت کی، جس نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ چین-روس تعلقات مضبوط ہیں، دوسری جنگ عظیم کی فتح کی کامیابیوں کو چیلنج نہیں کیا سکتا اور دنیا کو انصاف کی ضرورت ہے۔اتوار کے روز صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وانگ ای کا کہنا تھا کہ اس دورے کی سب سے اہم سیاسی کامیابی دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان جدید دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہیں ، جس نے اگلے مرحلے میں چین روس تعلقات کی ترقی کے لیے نئی اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک دونوں ممالک قریبی تعاون جاری رکھیں گے، بین الاقوامی نظم و نسق اور عالمی انصاف تباہ نہیں ہوگا اور طاقت کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔وانگ ای نے کہا کہ دنیا کے امن پسند لوگوں کو دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو یاد رکھنا ہوگا جو لوگوں کے خون اور کئی زندگیوں سے لکھی گئی ہے اور دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کا دفاع کرتے ہوئے حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا ہوگا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیرِ خارجہ سے ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور کی ملاقات
تصویر:سوشل میڈیاایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات 13ویں پاک ایران سیاسی مشاورتی اجلاس سے قبل ہوئی، جس میں سیاسی مشاورت کے ایجنڈے کی تیاریوں سمیت دوطرفہ امور، علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 13واں پاک ایران سیاسی مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کر رہی ہیں جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی کے سپرد ہے۔