وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس صوتحال میں پاکستان کی جانب سے احتیاط برتی جائے گی لیکن پاکستان کی خودمختاری اور سرزمین کی سلامتی کی خلاف ورزی پر جوابی کاروائی کی جائے گی۔
اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اپنی خود مختاری اور قومی وقار کی حفاظت کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستان اس صورتحال کا تحمل سے سامنا کرے گا اور ایسے فیصلے کرے گا جو اس کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار فائر بندی ہونے پر اس پر مشترکہ طور پر عملدرآمد ضروری ہے تاکہ دوبارہ جنگ کی صوتحال نہ بنے ۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اول صف میں ہے ، دہشتگردی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور چین پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔وانگ ای کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں یقین ہے کہ پاکستان،ملک میں چینی شہریوں اور اداروں کی سلامتی کو یقینی بنائے گا۔
اسی روز وانگ ای نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھی فون پر بات چیت کی۔ ڈوول نے کہا کہ جنگ نہ ہی بھارت کا انتخاب ہے اور نہ ہی کسی فریق کے مفاد میں ہے ۔ بھارت اور پاکستان فائر بندی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے اور توقع ہے کہ خطے میں جلد ہی امن و استحکام قائم ہو گا۔وانگ ای نے بھارت کے اس بیان کو سراہا کہ جنگ بھارت کا انتخاب نہیں ہے اور بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مکمل اور مستقل فائربندی کے حصول کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت اور پاکستان کے بنیادی مفادات کے مطابق اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہش بھی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردوسری جنگ عظیم کی فتح کےثمرات کا دفاع ضروری ہے ، چینی میڈیا حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی، زندہ ہونے کی تصدیق پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے آپریشن بنیان المرصوص:دشمن کی شرمندگی، پاک بحریہ نے تاریخ رقم کر دی پریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن، افواج پاکستان کو خراجِ تحسین سپریم کورٹ: نور مقدم قتل کیس سماعت کیلئے مقرر پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا،عبد العلیم خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بندی کے حصول کی جانب سے اسحاق ڈار فائر بندی کے لیے
پڑھیں:
بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔
میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔
یہ یادگار میسی کے مداحوں کی جانب سے ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر وی آئی پی روڈ کے کنارے قائم کی گئی تھی۔
View this post on Instagramتاہم حالیہ دنوں میں مقامی افراد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ تیز ہوا چلنے پر مجسمہ معمولی طور پر جھولتا نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور قریبی آبادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
حکام نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔