ہم نے پیغام دیا کہ نئی دہلی میں کچھ ڈیلیور بھی کرسکتے ہیں، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے نئی دہلی میں پہنچ کر صرف ایک پیغام دیا ہے، ہم نے پیغام دیا کہ نئی دہلی میں کچھ ڈیلیور بھی کر سکتے ہیں، ہمارے کنٹرولڈ ردعمل سے جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی، جو بات چیت ہوگی، اللہ کرے اس سے راستے نکلیں، بھارت اور پاکستان خود 2 ارب افراد کی مارکیٹ ہیں، ہم آپس میں ہی تجارت کریں تو باہر نہیں جانا پڑے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران نئی دہلی پہنچ کر صرف ایک پیغام دیا، ہم نئی دہلی میں کچھ ڈیلیور کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ”کنٹرولڈ ردعمل“ تھا، جس کے باعث جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ میں کمی آئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ”جو بات چیت ہوگی، اللہ کرے اس سے راستے نکلیں“۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہے اور بھارت اور پاکستان خود 2 ارب افراد کی مارکیٹ ہیں، ساتھ میں ڈیڑھ ارب کی چین کی مارکیٹ بیٹھی ہے، ہم آپس میں ہی تجارت کریں تو باہر نہیں جانا پڑے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری کا اندازہ غلط نکلا، بھارتی سفارتی تجزیے اور اندازے بھی غلط نکلے، ہم پر کسی ملک نے دباؤ نہیں ڈالا، بلکہ تمام ممالک نے پاکستان کو کہا کہ ”آپ ٹھیک ہیں، کوئی راستہ نکالیں“۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اپنے آپ کو جدید جنگی سازوسامان والے ممالک میں شمار کر لیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی: پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل بھارت ناکام ہو گیا، پاکستانی افواج فاتح بن کر ابھریں، برطانوی صحافی بھارتی تکبر زمین بوس! آپریشن سندور کے نام سے شروع ہوا پاک فوج نے تندور بنایا اور پھر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والا ایس-400 سسٹم کیا ہے، بھارت کے پاس کیسے آیا؟ خطے کو آگ وخون میں دھکیلنے کی بھارتی و اسرائیلی سازش ناکام ہوئی، مولانا فضل الرحمان بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کہا کہ پاکستان خواجہ ا صف پیغام دیا وزیر دفاع نے کہا کہ

پڑھیں:

اسرائیل اور بھارت مسلمان دشمنی میں اکٹھے ہیں، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف — فائل فوٹو  

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ اس کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، اسرائیل کا بھارت کے ساتھ کھڑا ہونا فطری ہے، اسرائیل اور بھارت مسلمان دشمنی میں اکٹھے ہیں۔

خواجہ آصف نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کا مؤثر انداز میں جواب دیا جا رہا ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، ہم 200 فیصد تیار ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جن سے رابطے ہونے چاہیے تھے اور رابطے نہ ہوئے ہوں۔

وزیرِ دفاع نے بتایا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایران کے وزیر خارجہ 2 روز پہلے پاکستان بھی آئے۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ روز کی بنیاد پر رابطہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا صاحب نے یہ بات درست کی کہ سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ کچھ ممالک پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جن میں چین، آذربائیجان اور ترکیہ شامل ہیں اور بھارت کے ساتھ تو اس کے قریب ترین حلیف بھی نہیں ہیں صرف ایک دو ملکوں نے بھارت کی ہلکی پھلکی حمایت کی ہے باقی دنیا نیوٹرل ہے۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل اور بھارت کا اتحاد ان کے عزائم کو سامنے لاتا ہے۔ بھارتی میڈیا، بھارتی عوام اور افواج کے حوصلے پست ہوچکے ہیں۔

ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں۔ بی ایل اے، ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسیز ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہماری افواج بہادری کے ساتھ کنٹرول لائن، بارڈر اور ورکنگ باؤنڈری پر مقابلہ کر رہی ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت جو کہ ہر لحاظ سے ایک بڑی دفاعی قوت ہے، ہم نے اس کے 5 جنگی جہاز گرائے۔

اُنہوں نے بتایا کہ کل جو ڈرونز حملے ہوئے وہ ہمارے ایئرڈیفنس سسٹمز کی لوکیشن معلوم کرنے کےلیے تھے، ہمارے ایئرڈیفنس سسٹمز کی لوکیشن سامنے نہ آئیں اس لیے انہیں انٹرسیپٹ نہیں کیا، جب وہ ڈرون نیچے آئے تو انہیں مار کر گرا دیا گیا۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افواج کی کارروائی رات دن جاری ہے، پاک افواج بہادری سے ملک کا دفاع کر رہی ہیں، ہم بھارت کو بھرپور جواب دے رہے ہیں، عوام کو بھرپور اعتماد ہونا چاہیے، بھارتی عزائم کو ملیہ میٹ کیا جا چکا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، ہم 200 فیصد تیار ہیں، مدارس ہمارے ملک کے دفاع کی سیکنڈ لائن ہیں، مدارس کے طلباء کو 100 فیصد شہری دفاع میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات میں بھارت سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ خواجہ آصف نے بتا دیا
  • بھارت کی طاقت کا غرور خاک میں مل گیا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت کا غرور خاک میں مل گیا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
  • بین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں، خواجہ آصف
  • پاکستان اب مزید کیا کرے گا؟ خواجہ آصف نے بتادیا
  • آپریشن بنیان المرصوص: جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع
  • بھارت کے 3 فوجی اڈوں پر حملہ؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان آگیا
  • اسرائیل اور بھارت مسلمان دشمنی میں اکٹھے ہیں، خواجہ آصف