پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ڈالر سستا ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، کاروبار کا مثبت رجحان ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 10 ہزار پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ کاروباری روز میں 100 انڈیکس مثبت رہا۔ گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 3 ہزار 647 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 7174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیے کی اڑان
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی سے 281 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کے درمیان جنگ بندی، آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے اعلان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 80 ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے نئے کھاتے کھلنے اور انفلوز 10 ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34 پیسے کی کمی سے 281 روپے 37 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن اس دوران معیشت میں طلب بڑھنے اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی سے 281 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 283 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔