اسلام آباد ہائیکورٹ کا منشیات کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں میں براہ راست ڈلیوری پر پابندی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اشیاء کی براہ راست ڈلیوری پر پابندی کا حکم دے دیا ہے یہ حکم تعلیمی نصاب میں منشیات سے متعلق آگاہی شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران دیا گیا جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ منشیات زیادہ تر کوریئر اور ڈلیوری سروسز کے ذریعے اسکولوں اور کالجوں تک پہنچتی ہیں اور کئی بار طلبہ کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں اس صورتحال کو روکنے کے لیے براہ راست ڈلیوری کا نظام بند کرنا ہوگا عدالت نے ہدایت دی کہ جو تعلیمی ادارے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتے ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور تعلیمی اداروں میں کی جانے والی تمام ڈلیوریز کی جانچ پڑتال کی جائے عدالت نے یہ بھی استفسار کیا کہ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل قائم کی گئی یا نہیں کیونکہ یہ ایک اہم ادارہ ہے جس کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اس کے رکن ہوتے ہیں مزید برآں عدالت نے سیکریٹری کابینہ سے اس معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی ہے اور آئندہ پیشی پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کا کلاس فور ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنےکا حکم
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے 100 کلاس فور ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین نے محمد ذیشان سمیت دیگر 99 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ملازمین کی جانب سے سینیر قانون دان چوہدری آصف شہزاد عدالت میں پیش ہوئے اورمؤقف اختیار کیا کہ کلاس فور ملازمین کو گزشتہ نومبر سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، جو کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
سماعت کے دوران سی ای او اسکول ایجوکیشن لاہور بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کی تنخواہیں ایک ہفتے کے اندر جاری کر دی جائیں گی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ تمام متاثرہ ملازمین کو جلد از جلد تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ انہیں مزید معاشی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتے کے دوران ملاجلا رحجان