پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی رواں ہفتے کے آخر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلہ دیش سیریز سے قبل پی ایس ایل کے میچز ختم کرانا چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز شیڈول ہو سکتے ہیں، پی ایس ایل فرنچائزز نے غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق فیڈبیک بورڈ کو فراہم کردیا ہے۔شیڈول جاری ہونے کے بعد فرنچائزز غیرملکی کھلاڑیوں سے دوبارہ رابطہ کریں گی، کسی غیرملکی کھلاڑی کی عدم دستیابی پر متبادل غیرملکی یا مقامی کرکٹرکو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔فرنچائزز بھی چاہتی ہیں کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز جلد کروا دیے جائیں، اسٹیک ہولڈرز کے مطابق حالات ساز گار ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تاخیر لیگ کی ساکھ خراب کرسکتی ہے، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پیغام جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ایس ایل کے بقیہ

پڑھیں:

سہ ملکی سیریز،لاہور، راولپنڈی میں میچز کیلئے فوج، رینجرز طلب

لاہور میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی سکیورٹی کیلئے استعمال ہوں گے
میچز، ٹیموں کے قیام اور ٹریول روٹس پر سکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا جائیگا،محکمہ داخلہ

پنجاب حکومت نے پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے مابین ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاکستان آرمی، رینجرز اور ایوی ایشن اثاثے طلب کر لیے گئے ہیں، لاہور میں آرمی اور رینجرز کی 1،1 کمپنی خدمات انجام دے گی جبکہ راولپنڈی میں آرمی اور رینجرز کی تین، تین کمپنیاں تعینات ہوں گی۔ترجمان محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق لاہور میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی سکیورٹی کیلئے استعمال ہوں گے، فوج اور رینجرز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 اور پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت کی جائے گی۔محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ میچز، ٹیموں کے قیام اور ٹریول روٹس پر سکیورٹی کو انتہائی سخت رکھا جائے گا تمام متعلقہ اداروں کو سکیورٹی انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیریز کے میچز 11 سے 27 نومبر تک شیڈول ہیں جبکہ سکیورٹی انتظامات کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات 8 نومبر سے 30 نومبر تک درکار ہوں گی، سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کو پر امن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی ایچ اے سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بی ٹی کے اسٹارز کی کامیابی
  • فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری
  • ایئر کرافٹ انجینئرز تنازع، آج بھی قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر
  • فرنچائزز مالکان کی پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کی مخالفت
  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
  • انجینئرز کا احتجاج: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
  • یومِ اقبال:نادرا نے شیڈول جاری کر دیا
  • سہ ملکی سیریز،لاہور، راولپنڈی میں میچز کیلئے فوج، رینجرز طلب
  • پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرز کابرطرف عہدیداروں کی بحالی کے لیے عدالت جانے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ اجلاس آج طلب، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان